Advertisement

وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات،قومی سلامتی کے امور پر گفتگو

فیض حمید

وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس  ( ڈی جی آئی ایس آئی ) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، ملک کی سلامتی اور سیکیورٹی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے اعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 15 اپریل کو وزیراعظم اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم قومی سلامتی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

Advertisement

اس سے قبل 13 اپریل کو وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی تھی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے جبکہ بعد ازاں 23 اپریل کو وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا جہاں انھیں ملکی سلامتی کے امور اور کورونا وبا کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم اور آرمی چیف کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کو خارجی اور داخلی محاذ پر درپیش چیلنجوں پر بریفنگ دی گئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ ملکی سلامتی، سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version