نیا پاکستان محنت کشوں اور مزدوروں کا پاکستان ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیشِ نظر محنت کشوں کا عالمی دن سادگی سے منا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا پاکستان محنت کشوں اور مزدوروں کا پاکستان ہے۔ مزدور ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نئے پاکستان میں محنت کشوں کو ان کے حقوق دینے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ محنت کش طبقے کو ان کا جائز مقام دیے بغیر پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News