Advertisement

پی ٹی آئی رہنما کی سندھ میں لاک ڈاؤن میں توسیع کی مخالفت

رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے سندھ میں لاک ڈاؤن میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے وفاق پر تنقید کررہی ہے۔

انہوں نے پیٹرول پمپ چوبیس گھنٹے کھولنے کامطالبہ کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ دودھ کی دکانیں اور پیٹرول پمپ شام پانچ بجے کے بعد کیوں بند کردئیے جاتے ہیں کیا شام پانچ بجے سے پہلے کورونا نہیں آتا؟؟

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈبل سواری بند کی ہوئی ہے،عوام کو سفری سہولیات میسر نہیں، عوام پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن کے نام پر عوام سے مذاق کررہی ہے، سندھ میں عجیب تماشہ بنایا ہوا ہے، ٹینکر کے بدلے لوگوں کے نلکوں میں پانی پہنچائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں، اب عوام کو لاک ڈاؤن کے خلاف سڑکوں پر آنا ہوگا، صوبے بھر میں شام پانچ بجتے ہی کاروبار بند کردیا جاتا ہے، شام پانچ بجے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ کورونا آزاد ہوجاتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شام پانچ بجے کے بعد ریسٹورنٹ اور پیٹرول پمپس کھولے جائیں، دو ماہ ہونے کو ہے اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، لاک ڈاؤن کے نام پر حجام اور بیوٹی پارلرز بھی بند ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version