Advertisement

ایس او پیز کی خلاف ورزی،بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ

market

ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر آج پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کئی بڑی مارکیٹیں بند کردی جائیں گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے این سی او سی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا غیر ذمہ داری موت کا سبب بن رہی ہے۔

ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہی کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے، پنجاب کی بڑی مارکیٹیں این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں بند کی جائیں گی، انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو پابند بنایا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

  وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایس او پی ایز پر عملدرآمد نہ کرنے پر پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی، پنجاب اور کے پی کے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ہم سب کو ہر صورت ایس او پی ایز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایکشن چند گھنٹوں میں شروع ہو جائےگا، پنجاب کی بڑی مارکیٹیں بندکرنےکا فیصلہ این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا تھا کہ عوام نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو جانی نقصان میں اضافہ اور متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہوسکتی ہے لہذا حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز اور اموات بڑھنے پر لاک ڈائون میں سختی پر غور شروع کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version