Advertisement

کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت پر انتہائی منفی اثر پڑا ہے، وزیراعظم

اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

 اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کے باوجود ہم نے آزاد جموں و کشمیر کی بجٹ میں سالانہ گرانٹ میں کمی نہیں کی بلکہ اضافہ کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان اور بلوچستان کے بجٹ میں بھی منفی اور ناخوشگوار حالات کے باوجود کمی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں احساس ہے کہ جب تک پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقے ترقی نہیں کریں گے اس وقت تک پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔

 آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری نے اجلاس کے دوران واضح کیا ہے کہ گزشتہ مہینوں میں آزاد جموں و کشمیر انتظامیہ کو  حکومت پاکستان کی طرف سے توقعات سے بڑھ کر مدد ملی ہے اور اس ضمن میں حکومت آزاد جموں و کشمیر حکومت پاکستان کی تہہ دل سے شکر گزار ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم آج مظفرآباد کا دورہ کریں گے

دوسری جانب صدر اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم عمران خان کی آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے دلچسپی پر اظہار تشکر کیا گیا۔

چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کی اجلاس کو کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ اسپتالوں میں کورونا وائرس متاثرین کے علاج و دیکھ بھال، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی استعداد کو بڑھانے کے حوالے سے حکومت پاکستان کی طرف سے بھرپور معاونت پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔

اجلاس میں وائرس کی روک تھام کے لئے عوام میں ایس او پیز پر عملدرآمد ممکن بنانے کے اقدامات،  ہیلتھ کارڈ کی آزاد جموں و کشمیر کے ہر شہری میں تقسیم کو جلد ممکن بنانے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی جبکہ لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور مستقبل کے منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے روڈمیپ پر  تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یاد رہے کہ اجلاس میں علی امین گنڈاپور، سردار مسعود خان، راجہ فاروق حیدر، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر،  آزاد جموں و کشمیر اور کابینہ کے وزراء و سینیئر افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version