وفاقی وزارت تعلیم کا اسکول کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ

وفاقی وزارت تعلیم نے اسکول کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے اسکول کھولنے کے حوالے سے صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں، حتمی فیصلہ 02 جولائی کو بین الصوبائی وزراء کانفرنس میں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسکول ابتدائی طور پر ٹرائل کی بنیاد پر کھولنے کا جائزہ لیا جائے گا۔
صوبوں کو کہا گیا ہے کہ وہ 23 جون تک تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اپنی تجاویز بھجوا دیں، طلبہ اور استاتذہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تمام اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔
واضح رہے کہ وفاق نے دو جولائی کو بین الصوبائی وزرا کانفرنس بھی طلب کر لی۔
کانفرنس میں سکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق فیصلہ ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

