Advertisement

حکومت نے ایک اور معاشی بم عوام پر گرا دیا ، احسن اقبال

احسن

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت بڑھاکر ایک بہت بڑا معاشی بم عوام پر گرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں پہلے سے ہی بجٹ پر بحث جاری ہے ابھی تک بجٹ منظور نہیں ہوا، 25 روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا مطلب یہ ہے کہ عوام کے اوپر مہنگائی کی ایک نئی لہر آئی گی۔

اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ یہ عوام کے اوپر ایک ظالمانہ اقدام اٹھایا گیا ہے ، اس ظالمانہ اقدام کا فیصلہ فوری طور پر واپس لینا چاہیئے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ عوام یہ جانا چاہتی ہے کہ اس عربوں کی کمائی میں کس کا کتنا حصہ ہےاور کیا نیب اس کرپشن کے میگا اسکینڈل کی انکوئری کرے گی۔

یاد رہے اس سے قبل کورونا کی وجہ سے معاشی مسائل سے دوچار عوام کیلئے بری خبر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

Advertisement

احسن اقبال نے عمران خان کو پاکستان کا گوربا چوف قرار دے دیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اب عوام کو 101روہے 46 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا جبکہ مٹی کا تیل 59 روپے 6 پیسے کا ہوگیا اور لائٹ ڈیزل کی 59 روپے 58 پیسے کا دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version