Advertisement

سندھ حکومت، ایم کیو ایم کے ناراض اراکین کو منانے میں ناکام

ایم کیو ایم کے ناراض اراکین

سندھ حکومت کے وزراء پاکستان ایم کیو ایم کے ناراض اراکین کو منانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سندھ حکومت کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے دھرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر صوبائی وزراء سعید غنی اور امتیاز شیخ کو ایم کو ایم کے اراکین سے بات چیت کرنے کا ذمہ دیا گیا تھا۔

جس کے بعد صوبائی وزیر متحدہ قومی موومنٹ کے ناراض اور دھرنا دیئے ہوئے اراکین کے پاس پہنچے تھے لیکن افسوس ایم کیو ایم کے اراکین کو منانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

حکومتی وزراء کی جانب سے ایم کیو ایم کے مطالبات وزیر اعلی سندھ کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کا سندھ حکومت کے بجٹ پر احتجاج

Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کو اس کا آئینی حق دیا جائے، فی الوقت احتجاجی دھرنا ختم نہیں کررہے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رکن کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لئے آنے والے تمام افراد کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے چھ روز تک بجٹ اجلاس میں شرکت کی اور کراچی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے بارے میں آگاہ کیا، ہم نے تقاریر کرکے اپنی تجاویز بھی دیں لیکن سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے جبکہ کراچی میں پانی بجلی، سیوریج اور ٹریفک کے مسائل بہت ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے سعید غنی اور امتیاز شیخ کو ایم کیو ایم کی قیادت سے مذاکرات کا ذمہ دیا تھا جس کے بعد حکومتی وفد مذاکرات کے لئے پہنچ تھا۔

حکومتی وزراء و متحدہ کی قیادت کی ملاقات میں میئر کراچی سیم اختر بھی موجود رہے جنہوں نے بلدیاتی حکومت کے مسائل بھی صوبائی وزراء کے سامنے اٹھائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version