فوج ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے وسائل بروئے کار لائے گی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا۔
دی۔ اس موقع پر انجینئر ان چیف نے ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی جبکہ ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے سول انتظامیہ سے بھر پور تعاون کیا جائے گا۔
نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے دورے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ فوڈ سیکیورٹی، معاشی اثرات پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
آرمی ملک میں امن کی ضامن ہے، آرمی چیف
واضح رہے اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انھوں نے افسروں اور فیکلٹی سے خطاب کیا تھا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے دورہ میں آرمی چیف نے موجودہ اندرونی و بیرونی چیلنجز پر روشنی ڈالی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ آرمی ملک میں امن کی ضامن ہے۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ فوج وبا پر قابو پانے کے لیے دیگر قومی اداروں کے ساتھ کام کر رہی ہے،اور حل طلب تنازعات کے حل سے خطہ میں امن کا دیرپار قیام ممکن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

