Advertisement

یہ وقت بہانے تراشنے کا نہیں قوم کی مدد کرنے کا ہے

shahbaz

شہبا زشریف کا کہنا ہے کہ  یہ وقت عذر اور بہانے تراشنے کا نہیں بلکہ قوم کی مدد کرنے کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کنفیوژن پر مبنی بیان ان کے مسلسل حالت انکار میں ہونے کا ثبوت ہے، وفاقی سطح پر یہی وہ کنفیوژن ہے جس کی قیمت عوام اپنی جان سے ادا کر رہے ہیں، ہم نے اس کنفیوژن کی نشاندہی کی، کورونا کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کا تقاضا کیا۔

شہبازشریف نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں میں اضافہ جاری ہے جبکہ وزیراعظم ہر روز ایک نیا عذر تراش رہے ہیں، وقت ضائع کرنے اور بے عملی کا نتیجہ شہریوں کی اموات کی صورت میں نکل رہا ہے۔

قائدِ حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وزراء کورونا وائرس سے اموات کے اعلان کر رہے ہیں اور  وزیراعظم عمران خان کا بیان اس کے برعکس ہے۔

شہبازشریف کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ جولائی میں کوروناوائرس کے بلند ترین سطح پر ہونے کی اطلاعات کو سنجیدہ لیاجائے، مشترکہ مفادات کونسل اور این سی او سی اجلاس میں ٹھوس فیصلے کیے جائیں اور حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہنگامی منصوبہ بندی کی جائے۔

Advertisement

انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن سلینڈرز، وینٹی لیٹرز اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version