Advertisement

وزیر اعظم نے تمام کابینہ ممبران  کو متنازعہ بیانات دینے سے روک دیا

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا غیر ملکی ادارے کو انٹرویو کا معاملہ کابینہ پہنچ گیا جس پر وزیر اعظم نے تمام کابینہ ممبران  کو متنازعہ بیانات سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری  کی جانب سے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹریو کی گونج  کابینہ اجلاس میں بھی سنائی دی گئی جس پر وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ متنازعہ بیانات سے پرہیز کیا جائے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اجلاس میں وضاحتیں پیش کرتے رہے، انہوں نے کہا کہ ان کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا جبکہ انٹرویو میں ماضی میں ہونے والی صورتحال پر بات کی گئی تھی۔

وزیر اعظم نے تمام کابینہ ممبران  کو متنازعہ بیانات سے روک دیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ کوئی متنازعہ بیان نہ دیا جائے۔

دوسری جانب وزیراعظم کی موجودگی میں فیصل واوڈا نے ساتھی وزراء کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ وزراء کی نااہلی کی وجہ سے حکومت بدنام ہو رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نااہل وزراء اپنے آپ کو وزیر اعظم سمجھنا شروع ہوگئے ہیں۔

فیصل واوڈا کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کے حق میں بولتے ہوئے غصے میں آگئے، انہوں نے نام لئے بغیر  متعدد وزراء  کے مختلف ایشوز پر نااہلی کو اجاگر کیا جبکہ وزیر اعظم اجلاس کے دوران فیصل واوڈا کو کابینہ اجلاس سے اٹھاکر دوسرے کمرے میں لے گئے اور وزیراعظم، فیصل واوڈا کو ریلیکس ہونے کی تلقین کرتے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version