Advertisement

ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی، حتمی فیصلہ آج ہوگا

عید الفطر

ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی، حتمی فیصلہ آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے لاک ڈاون سے متعلق فیصلوں کے لئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج سہہ پہر ساڑھے چار بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا۔

وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل سلطان مجموعی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا وائرس کے پھیلاو، اموات کی شرح پر بریفنگ دیں گے۔

Advertisement

اجلاس میں وفاقی وزراء، این ڈی ایم اے صحت حکام ، چاروں وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ صوبائی حکام بھی شریک ہوں گے۔

رابطہ کمیٹی لاک ڈاون برقرار رکھنے، سخت کرنے یا نرمی سمیت تمام آپشنز کا جائزہ لے گی ،  وزیر اعظم  لاک ڈاون میں توسیع یا نرمی پر اپنا نقطہ نظرکمیٹی میں پیش کریں گے۔

وزرائے اعلیٰ اپنے صوبوں میں مرض کی صورتحال اور لاک ڈاون کے اثرات پر بات کریں گے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے وزیر اعظم بھی اپنا موقف پیش کریں گے۔

کورونا وائرس سے بچاو کی موثر حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ، کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ اور اسپتالوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

این ڈی ایم اے حکام ماسک، اور طبی سازو سامان کی رپورٹ پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آج بھی تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
کراچی کے کاروباری طبقے کو بھتہ خوری کے بڑھتے خطرات؛ ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version