Advertisement

صوبہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

صوبہ بلوچستان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں صوبہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال،  خصوصا کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو کی گئی جبکہ صوبہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں  سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیا کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ صوبائی حکومت  کو ہر ممکنہ تعاون  فراہم کیا جائے گا۔

عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ہونے والی ملاقات میں زبیدہ جلال، سردار اسرار خان ترین، خالد مگسی، سینیٹرز انوارالحق، احمد خان اور تاج آفریدی بھی شریک ہوئے۔

Advertisement

پوری قوم ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، وزیراعظم

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران کورونا  کی صورت حال اور روک تھام کی حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی، ملکی ڈاکٹروں اور ہیلتھ کئیر اسٹاف کے کردار پر بھی خصوصی بات چیت ہوئی، آئی ڈی ایف نے حکومت کی اصلاحات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ڈاکٹروں اور طبی عملےکی خدمات لائق تحسین ہیں، پوری قوم ان کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، ماضی میں ہیلتھ سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version