Advertisement

حکومت سندھ عوام کو بےوقوف نہ بنائیں، خواجہ اظہار الحسن

سندھ حکومت

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں حکومت سندھ نوٹیفکیشن کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانا اب بند کریں۔

تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے عارضی مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ پبلک سروس کمیشن کو مہاجر دشمن ادارہ قرار دے دیا اور کہا کہ سندھ حکومت لسانی بنیاد پر تفرقہ بازی پھیلانے سے باز نہیں آرہی ہے، سائیں سرکار نے کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ڈومیسائل بناکر غیر قانونی ملازمتوں پر اپنے لوگوں کو بھرتی کیا ہے ۔

کنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کی عوام ٹیکس کی مد میں ہزاروں ارب روہے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ادا کرتی ہے ، کراچی والوں کے ساتھ جاری ظلم اب بند ہونا چاہیے ، میرا سوال ہے میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں کیوں نہیں دی جاتی۔

دوران پریس کانفرنس خواجہ اظہار الحسن نے سندھ حکومت کی بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کردیا اور نیب سے جعلی ڈومیسائل کے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کردیا ہے کہا کہ نیب جعلی ڈومیسائل بنانے والے افسران کے خلاف کاروائی کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
سندھ میں امن و امان سے متعلق صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب
کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، صدر مملکت
گورنر سندھ سے محسن نقوی کی ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version