دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان بھر میں خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایک رہائشی کالونی کی انتظامیہ نے ترک جنگجو ارطغرل غازی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے مجسمے نصب کرنا شروع کردیے ہیں۔
مرغزار کالونی میں نصب کیے جانے والے ان مجسموں میں ارطغرل غازی کو تلوار کے ساتھ گھوڑے پر سوار دکھایا گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ صرف ترک یا سلطنت عثمانیہ کے ہی نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے ہیرو ہیں۔
Advertisement
چیئرمین سوسائٹی شہزاد چیمہ کے مطابق مجسمے نصب کرنے کا مقصد نوجوانوں کو اسلامی تاریخ سے جڑی بہادری کی داستان بتاناہے۔
مرغزار کالونی کے سیکرٹری جنرل سہیل انور رانا کے مطابق انہوں نے کالونی کے رہائیشیوں کی جانب سے ارطغرل غازی کی یادگاریں بنانے کے مطالبے پر مجسمے نصب کرانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بہادر سپہ سالار ارطغرل کے ابھی دو مجسمے تیار ہوئے ہیں جو ارطغرل غازی کے گھوڑے پر سوار ہونے کے منظر کی عکاسی کر رہے ہیں۔
مجسمہ کی بناوٹ کے لحاظ سے کالونی کی انتظامیہ کا بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ارطغرل غازی کا یہ مجسمہ لوہے اور فائبر سے بنا ہوا ہے، جسے ہم نے تحصیل کمالیہ سے خصوصی آرڈر دے کر بنوایا ہے۔
Advertisement
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی کالونی کے ہر چوک میں اس طرح کے اور مجسمے بھی نصب کرنے جارہے ہیں، جن کو بنوانے کے لیے ہم نے آرڈر دے رکھے ہیں اور جلد ہی آپ کو اس کالونی کے ہر چوک میں ارطغرل غازی کا ایک مجسمہ نظر آئے گا۔