کراچی،دستی بم سے حملہ، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں احساس پروگرام میں بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10 میں واقع ریاض گرلز کالج میں گزشتہ ماہ سے احساس پروگرام جاری ہے جس میں مستحقین کو رقوم دی جا رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق آج صبح نامعلوم افراد گرلز کالج کے گیٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکا ہوا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ عباسی شہید اسپتال کے اسسٹنٹ پولیس سرجن ڈاکٹر محمد سلیم کے مطابق لیاقت آباد دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

