Advertisement

عمران خان کو اللہ نے سلیکٹ کیا ہے، فردوس شمیم نقوی

Firdous Shamim says that Sindh govt responsible for the hike of prices

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اللہ نے سلیکٹ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئےپیپلز پارٹی کو تنقیدی لہجے میں کہا ہے کہ  کہتے رہیں کہ حکومت الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ ہے مگر میں کہتا ہوں کہ عمران خان کو اللہ نے سلیکٹ کیا ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے پاکستان پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کے دور سے پہلے کی بیلنس شیٹ پڑھیں ،اگر پیپلز پارٹی نے منافع بڑھایا ہے تو وزیر اعلیٰ سندھ سچے ہیں لیکن اگر کم ہوا ہوگا تو میں سچا ثابت ہوگا۔

 انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں باہر کے بھکاری رہیں گے قرضے رہیں گے اور حکومت کی جانب سے بیرونی قرضوں پر لعنت ہے۔

سندھ اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ شخص جو کہتا تھا کہ میں کشکول کسی کے سامنے لے کر نہیں جاؤں گا اس نے ملک بچانے کی خاطر اپنا اصول توڑ دیا  اور 2018 میں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے بھی قرض لینے میں حکومت کی مدد کی اور ہم ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آسان کام پسند نہیں ہیں وہ بنیں ہی مشکل کاموں کے لئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی حکومت میں ٹیکسٹائل کی گروتھ 77 فیصد ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے پی پی پی حکومت کو کہا ہے کہ آپ نے فیصلے بہت اچھے کئے لیکن ان کا زمین پر کچھ بھی اثر نہیں ہوا، آپ نے لاک ڈاؤن لگایا اچھی بات ہے لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یوم علی کا جلوس ضرور نکلنا چاہیے تھا لیکن جس طرح نکلا وہ درست نہیں تھا۔

فردوس صاحب نے کہا کہ پاکستان، پاکستان ہے اور اس کے ہر خطہ کا قانون الگ نہیں ہے اور ہم اٹھارویں ترمیم کے خلاف نہیں ہیں۔

Advertisement

انہوں نے واضح کیا کہ بھٹو مسٹر برائٹ بھی تھا اور رائٹ بھی تھا لیکن پھر کیا وہ غلط تھے جنہوں نے آئین میں گورنر راج رکھا؟ کیا گورنر راج کا مطالبہ غیر آئینی ہے؟ اور اگر میں غلط ہوں تو میری ممبر شپ کینسل کردیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version