خواتین اراکین کا قانون سازی میں اہم کردار ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین اراکین کا قانون سازی میں اہم کردار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی خواتین اراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں خواتین اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم کو بجٹ بل کی منظوری پر مبارکباد دی ۔
اس موقع پر خواتین اراکین نے اپنے حلقوں سے متعلق اور خصوصی طور پر ملک میں خواتین کو درپیش تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا اور تجاویز پیش کیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی سازش تھی۔ بھارت نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں یقینی طور پر بھارت ملوث ہے، ان دہشتگردوں کا منصوبہ اسٹاک ایکسچینج کے ملازمین کو یرغمال بنانا تھا۔ ہماری خفیہ ایجنسیز ہائی الرٹ پر تھیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں بھارت ملوث ہے، وزیر اعظم
کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پرلاک ڈاؤن کےحوالےسےتنقید کی گئی۔ اگرمجھ سےپوچھاجاتاتومیں کبھی سخت لاک ڈاؤن نہیں کرنےدیتا۔ آج دنیااسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

