Advertisement

وزیراعظم اور چوہدری برادران کی اتحادی جماعتوں رہنماؤں کو عشائیے کی دعوت

اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیراعظم عمران خان اور چوہدری برادران نے پارٹی ارکان اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے لئے ایک ہی روز عشائیے رکھ لیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج حکومتی و اتحادی ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں پارٹی ارکان اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو عشائیے پر مدعو کیا ہے جو وزیراعظم ہاؤس میں دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے وزیراعظم عمران خان  کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ ق کا کہنا ہے کہ حکومت کے اتحادی ہیں مگرعشائیہ میں شریک نہیں ہو رہے کیونکہ پارٹی رہنما مصروف ہیں لیکن بجٹ کی منظوری کے تمام عمل میں حکومت کو ووٹ دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے میں وزیراعظم بجٹ منظوری کے لیے ارکان کو اعتماد میں لیں گے جبکہ اتحادیوں کے تحفظات بھی سنیں گے اور اتحادیوں کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے چوہدری برادران نے بھی آج ہی اتحادی جماعتوں سمیت آزاد ارکان اسمبلی کو عشائیے کی دعوت دے رکھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے اتحادی رہنماؤں کو وزیراعظم کے عشائیے سے قبل ہی دعوت دے رکھی ہے اور  اتحادی جماعتوں کے کئی رہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو عشائیے میں شرکت کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔

چوہدری برادران کی جانب سے حکومتی اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، بلوچستان عوام پارٹی(بی اے پی) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سمیت آزاد ارکان کو دعوت دی ہے تاہم عشائیے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
کراچی کے کاروباری طبقے کو بھتہ خوری کے بڑھتے خطرات؛ ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version