عمران خان وزیراعظم نہیں رہے ہیں، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے ہیں اس لئے اب وہ اعتماد کا دوبارہ ووٹ لیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بجٹ اجلاس کے متعلق بات کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس میں 160 ووٹ ثبوت ہے کہ عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے بجٹ اجلاس میں کی جانے والی ووٹنگ ثبوت ہے کہ قومی اسمبلی میں 172 ارکان کی اکثریت حکومت کو حاصل نہیں ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اپنے ارکان کا بھی اعتماد کھو چکے ہیں اور عوام پہلے ہی عمران صاحب پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ آئینی، پارلیمانی اور قانونی طور پر عمران صاحب آپ وزیراعظم نہیں رہے ہیں کیونکہ جو حکومت مالیاتی بل کی منظوری میں مطلوبہ اکثریت نہ دکھا سکے، دستور کے تحت اسے حق حکمرانی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

