Advertisement

فیصل واوڈا کی وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں

گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں گرما گرمی کے بعد وفاقی وزیر فیصل واوڈا سرگرم ہوگئے ہیں جس کے بعد وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے پہلے وزیر اعظم عمران خان اور پھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

ملاقات کے دوران فیصل واوڈا نے اپنی قیادت کو آگاہ کیا کہ آخر کابینہ اجلاس میں وزراء کے خلاف کیوں بات کی گئی؟ اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ملکی حالات، حکومتی کارکردگی اور بعض کابینہ ارکان کے بارے میں بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

فیصل واوڈا نے بعض وزراء کی کارکردگی کے بارے میں اپنی  معلومات بھی شیئرکی ہیں جبکہ بعض وزارتوں کے بارے میں وزیر اعظم کو ایک رپورٹ بھی پیش کی ہیں۔

یاد رہے کہ ملاقاتوں کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپنی قیادت کو وزراء سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کی موجودگی میں فیصل واوڈا نے ساتھی وزراء کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا تھا کہ وزراء کی نااہلی کی وجہ سے حکومت بدنام ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ نااہل وزراء اپنے آپ کو وزیر اعظم سمجھنا شروع ہوگئے ہیں۔

فیصل واوڈا کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کے حق میں بولتے ہوئے غصے میں آگئے تھے، انہوں نے نام لئے بغیر  متعدد وزراء  کے مختلف ایشوز پر نااہلی کو اجاگر کیا جبکہ وزیر اعظم اجلاس کے دوران فیصل واوڈا کو کابینہ اجلاس سے اٹھاکر دوسرے کمرے میں لے گئے اور وزیراعظم، فیصل واوڈا کو ریلیکس ہونے کی تلقین کرتے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Next Article
Exit mobile version