Advertisement

بلاول نے پریس کانفرنس میں خاصی گری ہوئی زبان استعمال کی، شبلی فراز

شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس  میں خاصی گری ہوئی زبان استعمال کی ہے۔

بلاول بھٹوزرداری کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز  کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم اور ان کی ہمشیرہ کے بارے میں باتیں بلاول بھٹو کو زیب نہیں دیتیں۔ وہ اس قسم کی باتیں نہ کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  وزیراعظم کی بہن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خاتون کے بارے میں اس قسم کی باتیں بہت  نیچ حرکت ہے۔بلاول  آخری بندہ ہے جس نے عمران خان پر کرپشن کا الزام لگایا  ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ  خان صاحب کو نہ کسی نے مسٹر 10 پرسنٹ کہا اور نہ ہی بہن سے  متعلق کبھی کسی نے بات کی۔ہم بلاول بھٹو کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو  یاتو سو کر اٹھے تھے یا پھر وہ زمینی حقائق سے لاعلم ہیں۔ان کے معاونین  نے بھی انہیں نہیں سمجھایا۔ایسی باتیں کرکے بلاول بھٹو نے اپنا مذاق بنا لیا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  بلاول بھٹو نے ماضی کی ایک بڑی پارٹی کو لاڑکانہ تک محدود کردیا ہے۔وہ سیاسی طور پر  مایوسی کا شکار ہیں۔ ان کے پاس سیاسی طور پر کوئی ایجنڈا نہیں اس لیے وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ  عمران خان پر کرپشن کا الزام لگانے سے پہلے بلاول بھٹوزرداری کو 10 بار سوچنا چاہیے تھا۔وہ اوٹ پٹانگ باتوں کے بجائے اپنے  اور خاندان پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version