Advertisement

ہر سیاسی شر انگیزی کا بھرپور اور بروقت جواب دیں گے، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ملک میں جاری ہر سیاسی شر انگیزی کا بھرپور اور بروقت جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کی آصف زرداری سے ملاقات پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی جانب سے ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ دنیا آج وزیراعظم عمران خان کی متعین کردہ راہوں پر چل رہی ہے اور وباء سے پیدا ہونے والی مشکل ترین صورتحال میں وزیراعظم نے ملک بھر کی طرح سندھ میں غریبوں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے احساس کے تحت سندھ کے ہزاروں نادار خاندانوں کے ہاتھ پکڑے اور وباء کے تباہ کن اثرات کے باوجود وزیراعظم نے ملکی معیشت کی بحالی و افزائش کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن جیسی بہترین حکمت عملی تیار کی۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ مولانا کی زرداری صاحب سے قربتیں مکمل طور پر فطری اور قابل فہم ہیں کیونکہ مولانا نے جتنا ممکن ہو سکا زرداری صاحب شراکت سے فائدہ اٹھایا ہے اور آئندہ بھی اٹھائیں گے۔

Advertisement

مراد سعید کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب سے چوری کا حساب مانگا گیا تو مولانا کنٹینر لیکر نکل کھڑے ہوئے تھے اور اب جے آئی ٹی منظرِ عام پر آئی ہے تو مولانا دوبارہ “پراجیکٹ” لینے پہنچ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کے عوام بدحالی اور بدانتظامی کی بھینٹ چڑھتے رہیں ہیں لیکن مولانا کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version