کوشش ہے کہ ریسٹورنٹ اور شادی ہالز کو عید کے بعد کھول دیا جائے

صوبائی وزیر صعنت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ریسٹورنٹ اور شادی ہالز کو عید کے بعد کھول دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نےایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹ میں بیٹھنے کی گنجائش کو 50 فیصد تک کر دیا جائے گا۔
میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ ریسٹورنٹ اور شادی ہالز ایسوسی ایشنز کے ساتھ میٹنگز کی ہیں جس میں ایس او پیز کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
ان کی بندش کا معاملہ این سی او سی میں دوبارہ اٹھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائی رسک ایریاز کی انڈسٹری بند ہے، انہیں مشکلات کا سامنا ہے، ہم نے اس انڈسٹری کو مشاورت کے بعد بند کیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تمام معاملات کو این سی او سی میں ڈسکس کیا جاتا ہے جبکہ طبی اور معاشی ماہرین سے بھی رائے لی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

