Advertisement

پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف

ایئر چیف

پاک فضائیہ  کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ  پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا  جواب دینے  کے لیے ہمہ وقت تیا ر ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے  پی اے ایف بیس قادری پر جاری آپریشنل مشقوں کا معا ئنہ کیا اور  عملے کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایئر چیف نے کہا کہ  پاک فضائیہ خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے۔ ہم  دشمن کی جانب سے فوجی سازو سامان کی خریداری سے بھی لا علم نہیں ہیں۔

مجاہد انور خان نے کہا کہ روایتی جنگ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے  لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نےکہا کہ  دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں، پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور اندازمیں جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ائیر چیف نے مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version