Advertisement

پی ٹی آئی اپنی کرپشن کا جواب دے، بلاول بھٹو کا مطالبہ

پی ٹی آئی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی کرپشن کا جواب دے۔

تفصییلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میری پریس کانفرنس کو آج چوتھا روز ہوگیا، پی ٹی آئی نے کوئی جواب نہیں دیا۔

Advertisement

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا حکومت مالم جبہ کرپشن ، بی آر ٹی کرپشن جبکہ سلائی مشین سے نیویارک میں بننے والے ٹاورز کی کرپشن کا جواب دے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کرپشن کے حوالے سے میرے پریس کانفرنس میں اٹھائے گئے سوالات پی ٹی آئی  حکومت جواب دے ، فارن فنڈنگ میں ہونے والی کرپشن ، ابراج گروپ اور کے الیکٹرک کی کرپشن جبکہ آٹا، چینی، پیٹرول، پی آئی اے اور بلین ٹری منصوبے میں ہونے والی کرپشن کا بھی جواب دے۔

بلاول بھٹو کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھا کہ آج تیسرا دن ہوگیا، پی ٹی آئی نے اپنی کرپشن کے حوالے سے میری پریس کانفرنس میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان کی بہن کی کرپشن کا معاملہ اٹھایا مگر کوئی جواب نہیں ملا اور پی ٹی آئی کی کرپشن کے حوالے سے میں نے سوال اٹھائے مگر نیب اور عدالتیں چپ ہیں، پی ٹی آئی بھی خاموش ہے۔

Advertisement

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا تھا کہ عمران خان اور اس کے وزیروں کے فرنٹ مین خیبرپختونخوا کے بی آر ٹی منصوبے میں ہونے والی کرپشن میں ملوث ہیں دوسری جانب عمران خان اور اس کے فرنٹ مین کے الیکٹرک کی کرپشن کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version