Advertisement

ٹڈی دل کے تدارک کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی، وزیر اعظم

ٹڈی دل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے تدارک کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا این ایل سی سی کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے وزیراعظم کو متاثرہ علاقوں میں آپریشن جبکہ مانیٹرنگ، سروے اور کنٹرول سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ٹڈی دل کی افریقہ سے ایران کے راستے اور بھارت سے آنے کی اطلاعات ہیں، ٹڈی دل کے تدارک کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

فخر امام نے بھی وزیر اعظم کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے 26 ارب روپے درکار ہیں جبکہ جہاز گاڑیاں ،سپرے اور دوسرا ضروری سامان خریدنا ہے۔

 فخر امام نے مزید کہا کہ فصلوں کو بچانے کیلئے وفاقی حکومت 14 ارب، صوبائی حکومتیں 12 ارب دیں گی اور یہ رقم نیشنل ایکشن پلان 2 کا حصہ ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے بر وقت اور بہترین اقدامات پر وفاقی ،صوبائی حکومتوں اور پاک فوج کے کردار کو سراہا جبکہ ٹیکنیکل معاونت فراہم کرنے پر چین، جاپان اور  برطانیہ کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کے فیز 2 کی اصولی منظوری دے دی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ کسانوں کو پیکچ کے ذریعے معاوضہ فراہم کیا جائیگا۔

وزیراعظم کا کارکردگی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

 عمران خان نے کہا کہ کووڈ 19 کے ساتھ ٹڈی دل کا حملہ پاکستان کیلئے بڑا چیلنج تھا ، ٹڈی دل کے تدارک کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کا براہ راست تعلق ملک کی فوڈ سکیورٹی سے ہے،آنے والے ٹڈی دل کے حملے کو روکنے کیلئے قومی شطح پر لائحہ عمل بنایا جائے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اقدامات کریں تاکہ فصل کو نقصان نہ ہو۔

چیئرمین این ڈی ایم اے اور شہباز گل ، خسرو بختیار، عبدالحفیط شیخ اور عاصم باجوہ، وفاقی وزرا فخر امام،  اسد عمر، شبلی فراز اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ  بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version