مریم اورنگزیب کا شبلی فراز کے بیان پر ردِعمل

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شبلی فراز عمران صاحب سے پوچھیں چینی کا بحران کیوں پیدا کیا؟
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز عمران صاحب سے مخاطب ہیں کہ کرپشن کا حساب دیں، عمران صاحب سے پوچھیں کہ چینی چوری کے فیصلوں پر دستخط کیوں کیے؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شبلی فراز عمران صاحب سے پوچھیں کہ جہاز میں چینی چور کو فرار کیوں کرایا؟ اُن سے پوچھیں کہ مالم جبہ کرپشن اسکینڈل کیوں کیا؟ کب جواب دیں گے؟
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب سے پوچھیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں کرپشن کیوں؟ کب پیش ہوں گے؟
عمران صاحب سے پوچھیں 23 خفیہ اکاؤنٹس کیوں چھپائے؟ اس کا حساب کب دیں گے؟ بی آرٹی پشاور کے 128 ارب کی کرپشن کا پیسہ کس کی جیب میں جارہا ہے؟
عمران صاحب سے پوچھیں کہ ڈالرکی قیمت میں اضافے کی کمائی کس کس کی جیب میں جارہی ہے؟ پشاورمیں احتساب کمیشن کو تالا کیوں لگایا؟ پشاور میں احتساب کمیشن کے سربراہ کو کیوں استعفیٰ دینا پڑا؟
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران صاحب سے پوچھیں چینی، پیٹرول، دوائی، آٹا، گندم مافیا کو کیوں نوازا؟ زمان پارک کا گھر کیسے بنا؟
انہوں نے مزید کہا کہ جس ملک میں حکومت ہر روزصرف جھوٹ بولے وہاں مہنگائی، کرپشن اور بے برکتی ہی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

