Advertisement

برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

برطانیہ

برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ  پاکستان میں برطانوی ویزا سروس کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

کرسچن ٹرنر  نے کہا کہ  پاکستان میں برطانوی ویزا سنٹرز 27 جولائی سے کھول دیے جائیں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ 27 جولائی سے   ویزا اور امیگریشن مرحلہ وار خدمات کی بحالی کا آغاز کر رہا ہے اور پاکستان میں ویزا درخواست مراکز اسی تاریخ سے کھلے رہیں گے۔

وہ صارفین جو پہلے تقرری میں شریک نہیں ہوسکتے تھے ، وہ اب نئی اپوائنٹمنٹ کا اندراج کرنے کے لیےاپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے سبب سرحدیں اور بین الاقوامی   پروازیں بند ہونے کے سبب برطانیہ نے اپنے ویزا سینٹرز بند کردیے تھے جو اب رواں ماہ کی 27 تاریخ کو دوبار ہ کھل جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version