Advertisement

وزیراعظم کا 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان

ٹائیگر

وزیراعظم عمران خان نے 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے نام اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی اور وزرائے اعلیٰ بھی مہم میں حصہ لیں گے، 2023 تک 10 ارب درخت لگانے ہیں، آلودگی کی وجہ سے لوگوں کی صحت پر اثر پڑ رہا ہے، گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان 10 متاثرہ ممالک میں شامل ہے، 9 اگست کو ملک بھر میں شجرکاری کریں گے، پاکستان میں آلودگی، گلوبل وارمنگ کے باعث درخت لگانا ضروری ہیں، ٹائیگر فورس شجرکاری مہم کی قیادت کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی ، جس میں ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔

ٹائیگر فورس سے متعلق چین کی جانب سے لکھا گیا خط بھی وزیراعظم کو پیش کیا گیا، عمران خان نے عالمی سطح پر ٹائیگر فورس کی پذیرائی پر مسرت کا اظہار کیا اور ٹائیگر فورس کو متحرک رکھنے پر عثمان ڈار کو شاباش دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
Next Article
Exit mobile version