Advertisement

آٹے کی قیمت ہر صورت کنٹرول ہونی چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت گندم کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خوراک ہری رام، صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو اور سیکرٹری فوڈ لئیق احمد امید اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

صوبائی وزیر خوراک ہری رام نے بریفنگ دی کہ  سندھ حکومت نے گندم کی خریداری کا ٹارگٹ 1.4 ملین ٹن سے کم کرکے 1.25 کردیا تھا۔

ہری رام نے بتایا کہ    گندم کی 100 کلوگرام کراچی میں مارکیٹ پرائس جون 2019 میں 3475 روپے تھی جبکہ   گندم کی جون 2020 میں 100 کلوگرام قیمت 4400 روپے سے 4450 کے درمیان ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ  محکمہ خوراک سندھ نے اب تک 1.233 ایم ایم ٹن گندم خریدی ہے۔  26000  ٹن گندم پچھلے اسٹاک سے موجود ہے۔ سندھ میں آٹے کی قیمت 40 سے 50 روپے ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ قیمت ہر صورت کنٹرول ہونی چاہیے۔ ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔سندھ حکومت نے گندم کی صوبہ بھر میں نقل وحمل پر پابند عائد کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version