Advertisement

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے 33 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری

ای سی سی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے  اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم  کے لیے 33 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس  ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں  مسلح افواج  کے لیے پاسکو سے ایک لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دی گئی۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم  کے لیے 33 ارب روپے کی سبسڈی کی  بھی منظوری دی گئی۔

سالانہ کی بنیاد پر نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 4.77 ارب روپے کی سبسڈی کی مد میں فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

Advertisement

وزیراعظم کے زرعی شعبے کے لیے مالیاتی پیکج سے پندرہ ارب روپے پوٹاشیم اور فاسفورس کی خریداری  کے لیے منظور دئ گئی۔مالیاتی پیکج کے تحت پہلے یہ پندرہ ارب روپے نائٹروجن کی خریداری  کے لیے رکھے گئے تھے۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر اور سرکاری محکموں  کے لیے نئے سسٹم کی  بھی منظوری دی گئی جس کے لیے چار کروڑ دس لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version