Advertisement

پرچی چیئرمین سے مناظرے کے لئے تیار ہوں، وزیر مواصلات

پرچی چیئرمین

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین خوب رٹہ لگاؤ، پرچی بھی بناؤ کیونکہ میں مناظرے کیلئے تیار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے بلاول زرداری کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جانب سے وہ مناظرے کے لئے تیار ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ، میڈیا یا عوامی فورم جس کا چاہو انتخاب کرو، یہ فیصلہ بھی آپکا ہوا کیونکہ ایوان میں تو بحث کی بجائے فرزند زرداری نو دو گیارہ ہو جاتے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ فرزند زرداری اپنی تین نسلوں کے خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے سات سال سے موازنہ  سے بھی بھاگ گئے، ظاہر ہے گفتگو کی ہمت وہ کرسکتا ہے جس کے گناہوں کی کہانیوں سے جے آئی ٹیز نہ بھری ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مناظرہ قبول کرنے کی جرات وہ کرے گا جس نے عزیر بلوچ اور گینگ وارز کرنے والے نہ پالے ہوں، سامنے آنے کی جرات وہ کرے گا جس کا دامن جعلی کھاتوں، اومنی گروپوں اور ٹی ٹیوں سے آلودہ نہ ہو اور جس کا صوبہ گورننس میں بہتر ہو۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ بات کرنے کی طاقت اس میں ہوگی جس نے پرچی کی بجائے جمہوری جدوجہد کے ذریعے اپنا مقام بنایا ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version