کراچی والوں کو سب سے سستی بجلی فراہم کی جارہی ہے، وزیر توانائی

وزیر توانائی عمر ایوب نے کراچی کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کو ملک میں سب سے سستی بجلی قراردے دیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں کے الیکٹرک سے متعلق سوال پر وزیر توانائی عمر ایوب نے جواب دیا کہ کراچی والوں کو سب سے سستی بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ کے الیکٹرک کا ٹیرف پاکستان کے نیشنل ٹیرف سے ساڑھے تین روپے کم ہے۔اس ٹیرف کو ہم نے ریشنلائز کرنا ہے ۔
عمر ایوب نے کہا کہ کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا نے بتایا کہ انہوں نے گرڈ سسٹم پر انوسمنٹ نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ساڑھے 8 سو میگا واٹ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے دے رہے ہیں۔ ہم نے کے الیکٹرک کو 500 کے وی گرڈ بنانے کا کہا ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ کے الیکٹرک نے بروقت آئل نہ منگوایا تو ہم نے انہیں سہولیات فراہم کیں ۔کے الیکٹرک کا ایل این جی پلانٹ اگلے سال آئے گاجس سے بہتری آئے گی۔
عمر ایوب نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کے لوگوں کو مبارکباد کہ کل 23 ہزار 300 میگاواٹ بجلی ٹرانسمیشن لائن میں گئی جو تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری توجہ دیہی علاقوں اور شہروں میں ٹرانسفارمرز مہیا کرنا ہے۔گذشتہ اتنے ادوار میں سسٹم پر کسی نے کام نہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News