Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی والوں کو سب سے سستی بجلی فراہم کی جارہی ہے، وزیر توانائی

Now Reading:

کراچی والوں کو سب سے سستی بجلی فراہم کی جارہی ہے، وزیر توانائی
وزیر توانائی

وزیر توانائی عمر ایوب نے کراچی کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کو ملک میں سب سے سستی بجلی قراردے دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کے الیکٹرک سے متعلق سوال پر وزیر توانائی عمر ایوب  نے جواب دیا کہ  کراچی والوں کو سب سے سستی بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ کے الیکٹرک کا ٹیرف پاکستان کے نیشنل ٹیرف سے ساڑھے تین روپے کم ہے۔اس ٹیرف کو ہم نے ریشنلائز کرنا ہے ۔

عمر ایوب نے کہا کہ  کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا نے بتایا کہ انہوں نے گرڈ سسٹم پر انوسمنٹ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ساڑھے 8 سو میگا واٹ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے دے رہے ہیں۔ ہم نے  کے الیکٹرک کو 500 کے وی گرڈ بنانے کا کہا ہے۔

Advertisement

وزیر توانائی نے کہا کہ  کے الیکٹرک نے بروقت آئل نہ منگوایا  تو ہم نے انہیں سہولیات فراہم کیں ۔کے الیکٹرک کا ایل این جی پلانٹ اگلے سال آئے گاجس سے بہتری آئے گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ  این ٹی ڈی سی کے لوگوں کو مبارکباد کہ کل 23 ہزار 300 میگاواٹ  بجلی ٹرانسمیشن لائن میں گئی جو تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری توجہ دیہی علاقوں اور شہروں میں ٹرانسفارمرز مہیا کرنا ہے۔گذشتہ اتنے ادوار میں سسٹم پر کسی نے کام نہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہادر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے پاک افغان سرحد پہنچ گئے
بلاول بھٹو نے علاقائی امن کیلیے افغان حکام کو اہم مشورہ دے دیا
لگتا ہے تورا بورا بھلا دیا جہاں سے آپ دم دبا کر بھاگے تھے،افغانستان کوواضح پیغام
افغان طالبان اور بھارتی دہشتگردوں کی فائرنگ سے مادر وطن پر قربان شہداء کو محسن نقوی کا خراج تحسین
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر