Advertisement

سیرت النبی ﷺ سنٹر کو جلد از جلد مکمل کر کے فعال بنایا جائے، وزیراعظم

سیرت النبی

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیرت النبی ﷺ سنٹر کو جلد از جلد مکمل کر کے فعال بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں نالج اکانومی کے فروغ ، سیرت النبی ﷺ پر تحقیقی سنٹر  کے قیام  جبکہ اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے مختلف مجوزہ منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ہری پور ہزارہ میں پاک آسٹرئین فاخوشولے کے قیام کا جائزہ لیا گیا جبکہ سیرت النبی ﷺ سنٹر،انڈسٹری ، جامعات میں بہتر کوارڈینیشن کے لئے ریسرچ سنٹر کے قیام  پر بھی گفتگواور تعلیم کے فروغ کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ ایشوز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 وزیرِاعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جدید تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سبسڈی کا مقصد غریب افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے ، وزیراعظم

Advertisement

وزیرِاعظم نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ سنٹر کو جلد از جلد مکمل کر کے فعال بنایا جائے جبکہ سیرت النبیﷺ کے حوالے سے تحقیقی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کے نوجوانوں میں بے شمار صلاحیت موجود ہے، اس صلاحیت کے فروغ کے لئے موافق ماحول فراہم کیا جائے۔

وزیرِاعظم عمران خان نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کی آسان اور ملک بھر میں رسائی خصوصاً طالبعلموں  تک فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سےدرپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔

اجلاس میں شفقت محمود، ڈاکٹر عطاء الرحمن ، پروفیسر شعیب خان اور راشد خان نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version