ڈرائیورز نے بغیر ماسک سفر کیا تو گرفتاری بھی ہو سکتی ہے

ایبٹ آباد میں ڈرائیورز نے بغیر ماسک سفر کیا تو گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ایبٹ آباد نے مسافروں اور ڈرائیورز سے کہا ہے کہ وہ بغیر ماسک سفر نہ کریں ورنہ خلاف ورزی پر ان کے خلاف ورزی کارروائی کی جائے گی جبکہ گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔
ایس پی ایبٹ آباد طارق خان نے کہا کہ شہری ماسک، سینیٹائزر استعمال کریں، سماجی فاصلے بھی برقرار رکھیں۔
انھوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈرنز سے خطاب میں کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہری ماسک، سینیٹائزر کااستعمال کریں اور سماجی فاصلے برقرار رکھیں۔
انھوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کیں کہ پولیس اہلکار خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز پر بھاری جرمانے نہ کریں بلکہ معمولی سزا دیکر چھوڑ دیں۔
بغیر ماسک سفر نہ کریں ورنہ خلاف ورزی پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News