Advertisement

وفاقی کابینہ اجلاس،پی آئی اے کے سی ای او کی تقرری کی منظوری

وفاقی کابینہ نےقومی ائیر لائن ( پی آئی اے) کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے میں  ائیرمارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی،ائیرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق ائیرمارشل ارشد ملک رواں ماہ پاکستان ایئر فورس سے ریٹائر ہو جائیں گے،ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بقیہ پریڈ کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ہوں گے۔

خیال رہے کہ ائیرمارشل ارشد ملک کو تین سال کے لیے پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کو مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کے معاملہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Advertisement

کابینہ بریفنگ میں کہا گیا کہ جعلی اور مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کوگراؤنڈ کردیا گیاجبکہ مشکوک ڈگریوں کے معاملہ پر تحقیقات جاری ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستانی قیدی سیر شارق رضاء کی برطانیہ حوالگی کا ایجنڈا بھی واپس لے لیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version