Advertisement

بے بی زرداری میری موجودگی میں ایوان میں بیٹھ کر تو دکھائیں، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید  کا کہنا ہے کہ بے بی زرداری چیلنج چیلنج کا راگ الاپنے کے بجائے میری موجودگی میں ایوان میں بیٹھ کر تو دکھائیں۔

بلاول  بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس  کا جواب دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما مراد سعید نے کہا کہ  ایوان میں بات کرنے کا موقع آتا ہے تو یہ بوریا بستر بغل میں دبا کر پتلی گلی سے نکل جاتے  ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ  جھوٹ، کرپشن، بددیانتی اور منافقت کی بنیادوں پر کھڑی سیاست کسی صادق امین قائد کا کیا مقابلہ کرے گی۔پرچی چیئرمین کا خبرنامہ کچھ  جبکہ سندھ کی زمینی صورتحال کچھ اور ہی منظر پیش کررہی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ  ریکارڈ کی بات ہے کہ کورونا وباء میں سب سے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ سندھ حکومت نے کیا ہے۔ وباء آئی تو تمام حکومتیں عوام کو محفوظ بنانے جبکہ سندھ حکومت پرچی چیئرمین کے والد کی کرپشن بچانے میں لگی رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرچی چیئرمین نے جن غریبوں کا مال چھین کر اپنے جعلی کھاتوں میں بھرا ،عمران خان نے احساس پروگرام کے ذریعے ان غریبوں کی مالی مدد کی۔

Advertisement

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ  وینٹی لیٹرز سے  لے کر ٹیسٹنگ کٹس کی فراہمی تک وفاقی حکومت نے  تمام صوبوں خصوصاً سندھ کا خیال رکھا۔جو جماعت صوبے کو کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دے سندھ کے عوام کو اس کے رحم و کرم پر کیسے چھوڑا جاسکتا تھا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ  مودی ہمارا بیرونی دشمن ہے جبکہ پرچی چیئرمین کی جماعت نے اندرونی طور پر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ نے قوم کو بتایا  کہ کیسے پرچی چیئرمین کی جماعت نے  ان کے والد کی سرپرستی میں دہشتگردوں کی سرپرستی کی۔

انہوں نے کہا کہ  معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے ساتھ پرچی چیئرمین کے  بچوں  نے ملکی معیشت کو بھی ناقابل تصور حد تک نقصان پہنچایا۔

وفاقی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ   جس کی رگ و پے میں چوری کا پیسہ، جس کا اوڑھنا بچھونا مالِ حرام ہے وہ ہمیں کرپشن کا طعنہ دے رہا ہے۔کلفٹن کا بنگلہ کس پیسے سے بنا، اخبارات و میڈیا چیخ چیخ کربتا رہے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ  کشمیر کاز کو سنجیدگی سے لینے کا دعویٰ کرنے والوں نے کشمیر کمیٹی سیاسی لین دین میں مولوی صاحب کے حوالے کردی۔

انہوں نے کہا کہ لہجے کی بے چینی اور الفاظ کی گرمی بتا رہی ہے کہ احتساب کی تپش پاؤں اور دماغ دونوں کو جلا رہی ہے۔ میڈیا کو دیے جانے والے طعنے بے بی بھٹو کے مستقبل کی خبر دے رہے ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ    سندھ کی آزمائش کا وقت ختم ہوا، آئندہ یہ لعنت مسلط نہیں ہوگی۔ چوری کی ایک ایک دمڑی وصول کریں گے اور سیاست کو کرپشن جیسی ناپاکی سے پاک کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version