حکومت عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئےکوشاں ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کوسستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزادپتن ہائیڈرو پاورپروجیکٹ کے معاہدوں پردستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیڈرو پاورپروجیکٹ سے سستی بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے دوسرے منصوبے پر دستخط کیئے گئے ہیں کیونکہ اس وقت ہمارے ملک کی اصل ضرورت سرمایہ کاری ہیں اور ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ذریعے سرمایہ کاری آئی ہے، اس سرمایہ کاری سے ملک کو فائدہ ہوگا اور معیشت پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائیڈرو پاورپروجیکٹ کلین انرجی ہے جس سے ملک کو فائدہ ہوگا کیونکہ دنیا اس وقت گرین انرجی کی طرف جارہی ہے اور پاکستان بھی اس گرین انرجی کو اپنے ملک کا حصہ بنا نا چاہتا ہے، گرین انرجی کی وجہ سے گلوبل وارمنگ کو بھی نقصان نہیں ہوگا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ پاکستان پہلے بھی سستی بجلی پیدا کرسکتاتھا لیکن تیل درآمد کر کےمہنگی بجلی پیدا کی گئی اور مہنگی بجلی پیدا کرنے سے ملک کے ہر شعبے کو فرق پڑا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ آج سی پیک میں شامل ایک اور منصوبے کا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی صورت میں معاہدہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے مستقبل کی ایک ایسی امید ہے جو ملک کو اوپر لے کر جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کےلئے چین کی ترقی ہمارے لیے مثال ہے اور سی پیک سے ہمیں بہت امیدیں ہیں جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر لائیں گی کیونکہ سی پیک کا یہ منصوبہ تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چینی اداروں کی دنیا میں ترقی سب کے سامنے ہے جس سے ہمیں بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم منصوبے قرضے لے کر نہیں بلکہ سرمایہ کاری کے ذریعے بنارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News