5 اگست کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائےگا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ5 اگست کو ملک بھر میں یوم سیاہ اور احتجاج منایا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کا ہی تسلسل ہے، ہماری قسمت کے فیصلے ایسے مشیر کررہے ہیںجو خود کو جواب دہ نہیں سمجھتے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ملک پر کل بھی مافیاز کی حکومت تھی، آج بھی مافیازکا قبضہ ہے، یہ لوگ پاکستان کی نظریاتی شناخت کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ مافیاز کی حمایت سے مسلط ہونیوالی حکومت عوام کا استحصال کرتی ہے جبکہ مافیاز الیکشن میں گھوڑے خریدتے ہیں پھر ان پر سوار ہوکر قوم کو لوٹتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مافیاز کے ہاتھوں کبھی چینی، آٹاخپٹرول اور کبھی ادویات غائب ہوجاتی ہیں۔
وزیروں اور مشیروں کی فوج قومی خزانے پر بوجھ ہے، سراج الحق
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ تبدیلی کے سارے نعرے پٹ گئے ہیں ، جن کا اپنا دامن صاف نہ ہو وہ کسی کا کیا احتساب کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی 4 اگست کو اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس منعقد گی جبکہ 5 اگست کو ملک بھر میں یوم سیاہ اور احتجاج منایا جائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

