Advertisement

نیب نے خواجہ آصف کوآج دوبارہ طلب کر لیا

asif

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کو مطلوبہ دستاویزات سمیت 11 بجے نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو اس سے قبل 26 جون کو نیب نے طلب کیا لیکن انہوں نے قومی احتساب بیورو کے روبرو پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

خواجہ آصف کے وکیل چودھری نجم الحسن نے نیب لاہورمیں جواب جمع کروایا تھا جس میں کہا گیا کہ خواجہ آصف اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے باعث نیب میں پیش نہیں ہوں گے۔

Advertisement

جواب میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ آئندہ جو بھی تاریخ دی جائے گی وہ پیش ہوں گے۔

واضح رہےکہ ان پر نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں  نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال اراضی غیر قانونی فروخت کی۔

خواجہ آصف پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ان شہریوں کی اراضی پر قبضہ کیا جنہوں نے کبھی زمین فروخت ہی نہیں کی۔

نیب  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوسائٹی نے غیر قانونی طور پر اراضی پر قبضے کیے۔

اس کیس میں خواجہ آصف کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
قومی اسمبلی میں انٹرنیٹ اسپیڈ پر بحث، شرمیلا فاروقی کی حکومت پر کڑی تنقید
پاکستان جلد ڈبلیو ایچ او لیول تھری سرٹیفکیشن حاصل کرے گا، مصطفیٰ کمال
خیرپور، اسسٹنٹ کمشنر کا انوکھا کارنامہ، ویگو پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کا انکشاف
کیڈٹ کالج وانا حملے کے بعد ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے
27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version