Advertisement

عمران نیازی نے عوام سے جو وعدے اور دعوے کئے ان سب سے یو ٹرن لیا ہے، سعید غنی

Saeed Ghani cleared the fiction about online education for schools

سعید غنی نے کہا ہے کہ گذشتہ دو سال اس ملک کی تاریخ کے سیاہ ترین دو سال ہیں، جس میں عمران نیازی نے اس ملک کے عوام سے جو وعدے اور دعوے کئے ان سب سے یو ٹرن لیا ہے اور ان دو سالوں کے درمیان معیشت کا جو جنازہ نکلا ہے ایسا 70 سال کی ملکی تاریخ میں نہیں نکلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ 25 جولائی کی تاریخ کو اس ملک کا کوئی شخص نہیں بھول سکتا ہے کیونکہ اسی تاریخ کو ایک نااہل، نالائق اور سلیکٹیڈ حکومت اس ملک کے عوام پر مسلط کردی گئی تھی.

انہوں نے کہا ہے کہ اس نااہل اور نالائق حکومت نے دو سال کے دوران جتنے قرضے لیے ماضی کی حکومتوں نے 5 سال یا 10 سال میں بھی نہیں لئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ چینی اسکینڈل کے نام پر اس ملک کے عوام پر 300 ارب روپے لوٹ لئے گئے اور یہ سب پی ٹی آئی کے اے ٹی ایم ہیں، جن میں سے کچھ ملک سے باہر چلیں گئے ہیں اور جو ملک میں ہیں وہ عدالتوں میں گئے ہیں۔

Advertisement

سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بدانتظامی کے باعث ملک میں گندم کا بحران پیدا ہوا ہے اور اس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 27 سے 65 فیصد اضافہ، ادویات، گیس، بجلی، سمیت تمام اشیاء کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ موجودہ نالائق اور نااہل حکومت کا اس عوام کو تحفہ بھی انہی دو سال میں ملا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کے دو سالوں کے دوران لاکھوں افراد بے روزگار اور کروڑوں افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں اور اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ گذشتہ دو برس ملک کی بربادی کے، اس ملک کے عوام کی زندگی کو اجیرن بنانے، اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں اور عدلیہ و میڈیا پر قدغن کے تھے بے جا نہ ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ جلد ان نالائق اور نااہل حکمرانوں سے ہماری جان چھڑائے اور اس ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version