Advertisement

بلاول بھٹو کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

بلاول

بلاول بھٹو نے کورونا کے دوران ہی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات ک مطابق چیئرمن یپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مختلف شہروں کے پارٹی قائدین سے وڈیو لنک پر خطاب کیا ، جس میں بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو حکومت کے خلاف تحریک کی ریہرسل کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیئرمن یپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، سلیکٹڈ وزیراعظم کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے اور خود حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ کارکن حکومت مخالف تحریک کے دوران کورونا سے بچنے کیلئے ابھی سے سماجی فاصلے کی ریہرسل شروع کر دیں ، اس بات میں کوئی شک نہیں ہونی چاہئے کہ کورونا کی وجہ سے سیاسی تحریک شروع نہیں ہوگی۔

چیئرمن یپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ملک اور بیرون ملک میں اس حکومت کی ساکھ بحران کا شکار ہے، اس حکومت کی وجہ سے پاکستان کے استحکام کو خطرات درپیش ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی نے میرے سوالوں کا جواب نہیں دیا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری  کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی آئی اے کو تباہ کر دیا گیا ہے، بی آرٹی پروجیکٹ کرپشن کی مثال بن چکا ہے اور اس کے ٹھیکداروں کو مزید ٹھیکے دئیے جا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخ دان یہ لکھے گا کہ ملک پر ایک ایسے سلیکٹڈ وزیراعظم نے حکمرانی کی تھی جو جادو اور کرپشن سے حکومت چلا رہا تھا ، اس سلیکٹڈ حکومت کی کرپشن نے ساری حدیں پار کر دی ہیں۔

چیئرمن یپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا اے ٹی ایم ابراج گروپ اور کے الیکٹرک مل کر کراچی کے عوام کا خون چوس رہے ہیں لیکن نیب اس کرپشن کی طرف دیکھ ہی نہیں رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version