Advertisement

نواز شریف پاکستان میں تاحیات نا اہل ہیں

فیاض الحسن

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان میں تاحیات نا اہل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ضمانت لے کر بیرون ملک گئے، بیگم صفدر اعوان کے استاد پرویز رشید اور محمود اچکزئی ہیں، شہباز شریف، حمزہ شہباز اسمبلی میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے، بھارت میں برسر اقتدار جماعت خطے کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے، بھارتی ظلم و جبر کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کا سیاسی نقشہ قوم اور کشمیریوں کی امنگوں کا ترجمان ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا بھارتی معاشرہ تقسیم کا شکار ہوچکا، مودی سرکار بھارت میں آر ایس ایس نظریے پر گامزن ہے، بنگلادیش اور دیگر ہمسایہ ممالک سے بھی بھارت کے تعلقات خراب ہوگئے، مودی نے عمل سے ثابت کیا کہ وہ نا پسندیدہ رہنما ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version