راول ڈیم بھر گیا، اسپل ویز کھول دیے گئے

راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر اسپل ویز کھول دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی، جس کے بعد ڈیم انتظامیہ نے اسپل ویز کھول دیے اور کہا اسپل ویز تیز بارش اور مزیدبارش کی پیشگوئی کےباعث کھولےگئے۔
ذرائع کے مطابق ڈیڑھ فٹ کھولے گئےگیٹ سے 6ہزار کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے۔
راول ڈیم اسپل وے گیٹس ابھی کچھ ہی دیر میں کھولے جا رہے ہیں ۔
1.5 فٹ تک گیٹ کھولے جائیں گے۔
6000 کیوسک پانی خارج کیا جائے گا۔اس وقت راول ڈیم کی سطح 1751.9 فٹ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ پانی کی سطح 1752 فٹ تک ہو سکتی ہے۔اس اخراج سے دریائے سواں کے کناروں سے پانی باہر آ سکتا ہےAdvertisement— Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) August 31, 2020
ڈیم انتظامیہ نے بتایا کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش پوری ہوگئی اور ڈیم سے 6ہزارکیوسک پانی کااخراج کیا جائےگا۔
ڈیم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسپل ویز کھولنے پردریائے سواں میں پانی کی سطح بلندہو گی، اسپل ویز کھولنے پردریائے سواں کےکناروں سےپانی باہر آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News