Advertisement

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک و قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک و قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی معیشت سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیط شیخ، معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، ڈاکٹر عشرت حسین ،گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، سیکرٹری خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر اور  دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں ترسیلات زر اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال اور ان میں مزید اضافے کے لیے مجوزہ تجاویز و اقدامات پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے جولائی 2020میں  بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں  واضح اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ   بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک و قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ ترسیلات زر کے حوالے سے بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

عمران خان نے ہدایت کی  ترسیلات زر اور ملکی زر مبادلہ میں اضافے کے لئے مزید اقدامات تجویز کیے جائیں جس سے  اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور   پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version