وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ہے، دن بھر کہیں ہلکی، کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ سہ پہر میں بارش تیز ہوسکتی ہے۔
گولیمار، ناظم آباد، بورڈ آفس اور کے ڈی اے چورنگی کے اطراف وقفے وقفے سے تیز بارش ہو رہی ہے۔
شارع فیصل، آئی آئی چند ریگر روڈ اور ٹاور کے اطراف بوندا باندی ہوئی۔
لیاقت آباد، کریم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر اورنگی ٹاون اور گلشن حدید میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر کی کئی اہم شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی موجود ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

