وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی مہم شروع

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا آغاز کر دیا گیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق شہر بھر میں 552 چھوٹے بڑے برساتی نالے ہیں،38 بڑے نالوں میں سے 22 کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہے۔
انیس نالوں کی صفائی کی ذمہ داری سندھ حکومت نے لی ہے، گجر نالہ، کورنگی نالہ اور مواچھ گوٹھ نالہ پر ایف ڈبلیو او کام کر رہا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق تین بڑے نالوں پر کل 21 مقامات پر چوک پوائنٹس ہیں، نالوں کی صفائی پر ایف ڈبلیو او کی 14 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیموں نے گزشتہ روز 4 ہزار 364 ٹن کچرا نالوں سے نکالا، ایف ڈبلیو او نالوں کی صفائی کا کام چوبیس گھنٹوں کی بنیاد پر کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News