Advertisement

وزیراعظم کا صحت انصاف کارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ

صحت انصاف کارڈ

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم صحت انصاف کارڈ کی تقسیم اور کارڈ میں مستحق کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیں گے جبکہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے صحت انصاف کارڈ کا جائزہ لیا جائے گا۔

صحت انصاف کارڈ کے تفصیلی جائزے کے دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخوا میں ہیلتھ کارڈ کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم سے صوبائی وزیر صحت پنجاب کی ملاقات

اس ضمن میں وزیراعظم نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے ہیلتھ کارڈ سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی کئی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ وزیراعظم کو یاسمین راشد کی بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ پبجاب میں 51 لاکھ کارڈ تقسیم  ہوچکے ،71 لاکھ کا ہدف ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں صوبہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم  کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور ہیلتھ کارڈ ذریعے صحت کی سہولیات سے متعلق عوامی ردعمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام  کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کے حوالے سے نہایت حوصلہ افزاء ردعمل سامنے آیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کی بدولت مستحق افراد اور ان کے خاندانوں کو صحت کے حوالے سے خاطر خواہ ریلیف میسر آیا ہے جس پر وزیراعظم کی جانب سے عوام کے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ سال فروری میں  صحت انصاف کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں کئی خاندان صرف بیماری کی وجہ سے غریب ہوجاتے ہیں۔ غریب خاندان میں ایک بیمار کی وجہ سے سب ہی متاثر ہوتے ہیں جب کہ اپنوں کی تکلیف کا درد میں اچھی طرح سمجھ سکتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version